Clinical Psychologist | Author | Pioneer of Brief Psychotherapy & Sex Therapy in Pakistan
With an academic foundation that includes an MSc in Psychology from Government College University, Lahore, and a Master’s in Psychology from the University of California, Prof. Javed combines deep academic insight with practical clinical innovation. His work stands at the intersection of Western science and culturally relevant practice.
Prof. Arshad Javed has been treating patients in Pakistan since 1985, offering expert care for a wide range of psychological conditions, including:
His approach is deeply solution-focused, leveraging brief therapy, clinical hypnotherapy, and culturally adapted techniques to help patients achieve swift and lasting recovery.
Prof. Arshad Javed’s expertise has earned him widespread media recognition. He has been featured on international platforms such as the BBC and major Pakistani networks including PTV. Through his media appearances, he has become a trusted public educator on topics such as mental health, social behavior, and emotional well-being.
His ability to demystify psychological concepts for the general public, while maintaining academic and clinical integrity has positioned him as one of the most trusted voices in psychology in the region. His efforts continue to challenge stigma, promote awareness, and foster a more open and supportive discourse on mental and sexual health.
پروفیسر ارشد جاوید صاحب پاکستان کے ایک قابل اورمعروف ماہر نفسیات ہیں اور کئی برسوں سے معاشرے کی خدمت کررہے ہیں۔پاکستان میں ہپناٹزم کو سائنسی بنیادوں پر متعارف کرانے میں آپ کاایک بڑاکردار ہے۔آپ NLPمیں بھی بھرپور مہارت رکھتے ہیں اور نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک کے مریض بھی آپ سے علاج کے لیے آتے ہیں۔"ہپنوتھراپی" کے موضوع پر اب تک بے شمار تعلیمی اداروں میں آپ نے متعدد ورکشاپس سے خطاب کیا ہے۔آپ ایک بہترین ٹرینر بھی ہیں اور عوام کے ساتھ ساتھ ماہرین نفسیات اور ڈاکٹرز کی بھی تربیت کرتے ہیں۔ملک کے بڑے بڑے اخبارات اور میڈیا چینلز نے آپ کے انٹرویوز کیے۔ آپ ایک بہترین لکھاری بھی ہیں ، اب تک بے شمار اخبارات اور میگزینز میں اپنے خیالات کو آرٹیکلز کی شکل دے چکے ہیں۔ میں اس بات کو اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں کہ میری زندگی میں پروفیسر ارشد جاوید صاحب کی صورت میں بڑے ہی پیارے اُستاد موجود ہیں۔میں نے سر سے "ہپنوتھراپی" اور"نیورولینگویسٹک پروگرامنگ" سیکھی، ان سے سائیکالوجی پڑھی اور زندگی کی بے شمار چیزیں ان سے سمجھیں، حتیٰ کہ ارشد جاوید صاحب میرے وہ پہلے استاد ہیں جنھوں نے مجھے شائستہ اور Powerlookلباس پہننا سکھایا۔ سر کے ساتھ گزشتہ سترہ سال سے میرا تعلق ہے ۔سر ہمیشہ مجھے بڑی شفقت سے نوازتے ہیں اور محبت کی انتہاء یہ ہے کہ انھوں نے مجھے اپنا "روحانی بیٹا" بھی بنایا ہوا ہے ۔تصنیف و تحقیق کے میدان میں سر کی بڑی شاندار خدما ت ہیں ، اب تک 16۔17کتابیں لکھ چکے ہیں اور ان کی ایک زندہ کتاب بھی ہے جس کا نام "قاسم علی شاہ" ہے۔آج اگر میرے کنویں کا پانی میٹھا ہے تو ا س کی بڑی وجہ پروفیسرارشد جاوید صاحب ہیں۔ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات تھی کہ آج میرے استاد اور میرے مرشد مجھے ملنے میرے دفتر تشریف لائے ۔میں نے عقیدت و محبت کے ساتھ ان کے ہاتھوں کا بوسہ لیا ،بڑے ہی عزت و احترام کے ساتھ انھیں اپنی نشست پر بٹھایااوران سے بہت ساری دُعائیں لیں ۔میں اپنے استاد کی خوشیوں بھری لمبی عمر اور صحت کے لیے دُعاگو ہوں
خراج تحسین اسے پہلے کے میرے آپ کے لئے جو جذبات ہیں میرے سینے میں دفن ہو جائیں میں آپ تک پہنچانا چاہتی ہوں.🌹🌹🌹 محترم پروفیسر صاحب میں اس بات سے لاعلم تھی کہ آپ پاکستان کے سب سے بڑے ماہر نفسیات ہیں .لیکن آپ سے بات کر کہ احساس ہوتا تھا کہ بہت بڑے انسان ضرور ہیں.جب میری آپ سے بات نہیں ہو پاتی تھی تو میں انٹرنیٹ پر آپکا نام لکھ کر سرچ کرتی رہتی. شومی قسمت آپ مجھے واہاں پر مل گئے میں آپ کے پروگرام ڈاؤن لوڈ کرکے بار بار سنتی اور خوشی سے اپنی فیملی کو آپکے بارے میں بتاتی, میں تو عام لوگوں کے سامنے بولنے سے ہچکچاتی تھی یہ آپ کا بڑا پن ہے کہ میں آپ سے بات کر پاتی ہوں. آپ پوری انسانیت کے محسن ہیں. کافی دنوں سے میرا یہ دل چاہتا تھا کہ کہ کاش میں آپ کو مالٹے بھیج سکتی , اور کب سے میرا دل چاہ رہا ہے کہ آپ کے جوتے صاف کروں آپکے کپڑے دھوؤں آپکی مسز کے بال بناؤں آپکے گھر میں جھاڑو لگاؤں. سر آپ نے مجھ پہ جو اتنا بڑا احسان کیا ہے اس کے بدلے میں جو میں کر سکتی ہوں کروں. جب میں اپنی زندگی کو ختم کرنے کے بارے میں سوچ رہی تھی تو میں صرف یہ سوچ کر رک گئی تھی کہ اللہ نے خود کشی کو حرام قرار دیا ہے تو میں اب صرف اس کے لئے زندہ رہتی ہوں اب بس وہی مجھے زندہ رہنے کے اسباب عطا فرمائے گا. اور اس نے سبب عطا کر دیا میری سوچ سے بہت بڑا اپنی رحمت کے مطابق. جب میں سونے سے پہلے آپکی طرف سے دی گئی سجیشن کو پڑھنےلگی تو میری نظر پہلی لائن پر پڑی, پاکستان کے نمبر 1 ماہر نفسیات, ایک بار پھر میں اپنے رب کا اور آپ کا شکریہ ادا کیے بغیر نہیں سو سکتی تھی 🌹🌹
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ اُستادِ محترم خضر صدیق علوی مخاطب ہوں فیصل آباد سے میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ میں تیسرے سمیسٹر کا طالب علم ہوں بنیادی طور پر میری رہائش تحصیل پیرمحل کے ایک گاؤں سے ہے چار سال پہلے مجھے میرے کزن نے عیدالاضحی کے موقع پر آپ کی کتاب "تعلیمی کامیابی" مجھے تحفے میں دی جس کو میں نے بہت شوق سے پڑھا اگر غلط کہوں تو اللّٰہ تعالیٰ مجھے معاف کرے کہ قرآن مجید کے بعد یہ وہی کتاب ہے جس کو میں شوق سے پڑھتا ہوں ۔اس سے مجھے میرے ہر مسلہ کا حل ملا ہے اس نے مجھے اللہ تعالیٰ کے اور قریب کر دیا اسکے اندر لکھی گئی احادیث سے بہت مسائل کا حل ملا ۔اج نئے سال کے موقع پر آپنا جائزہ لیا تو اس کتاب کا بہت اہم کردار تھا میری زندگی میں تو میں نے سوچا کہ استاد صاحب سے بھی کچھ عرض کر دیا جائے استاد جی میں آپ سے ملاقات کا بھی خواہشمند ہوں وقت ملنے آپ کا دیدار کریں گے انشاء اللہ اللہ تعالیٰ مزید آپ کو کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ کو اللہ تعالیٰ عمرِ خضری عطاء فرمائے جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا💚🖤
خضر صدیق علوی فیصل آباد